الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ میں جمع

الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک اور قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔
الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹر ہلال الرحمان نے جمع کرائی جو فاٹا سے آزاد سینیٹر ہیں۔
سینیٹر ہلال الرحمان کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری خیبرپختونخوا میں شہریوں کو سازگاز ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیداروں کو الیکشن مہم چلانے میں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی خدشات کے باعث امیداروں کو دہشتگردوں کے حملوں کا خدشہ ہے، صوبے کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساس محرومی ہے۔
