الیکشن کا انعقاد مستحکم، پاکستانی عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں

چین نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کو مستحکم قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی ہے، پیر کی پریس بریفننگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے عوام کا احترام کرتا ہے اور اُمید کرتا ہے کہ متعلقہ جماعتیں مل کر سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کو بحال کریں گی۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہے کہ چین کو اُمید ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعاون سے دونوں ملکوں کے عوام ترقی کے نئے دور میں داخل ہوسکیں گے، جب ان سے پوچھا گیا کہ انتخابی نتائج میں کسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی اور سیاسی جماعتوں کیلئے حکومت سازی میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں تو چینی ترجمان نے دوبارہ کہا کہ پاکستان میں مستحکم اور ہموار انداز میں انتخابات کا انعقاد ہوا، چین کو اُمید ہے کہ تمام متعلقہ جماعتیں ’اتحاد پیدا کریں گی، استحکام لائیں گی اور متعلقہ مسائل کو مل کر حل کریں گی، ہم پاکستان کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
