الیکشن کا فیصلہ ایوان کریگا، عمران ڈکٹیشن اپنے گھرمیں دیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق جتھے کے سربراہ عمران خان کی ڈکٹیشن نہیں چلے گی اور انتخابات کب کرانے ہیں اس کا فیصلہ ایوان کرے گا، عمران خان ڈکٹیشن اپنے گھر میں دیں۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھاہماری عوام نے فیصلہ کرنا ہے کیا ہمیں فتنے کا راستہ روکنا ہے یا اس کی اجازت دے کر ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنا ہے، ماضی میں بھی تحریک انصاف کے مارچ میں ایک حاضر سروس افسر پر تشدد کیا گیا تھا اور آج پھر خونی مارچ کیا گیا.
انکاکہنا تھامہذب معاشروں میں خونی مارچ کو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آتے ہیں مگر اس کے برعکس ہم نے بہت احتیاط کی کہ کسی کی جان نہ جائے، مگر جتھے کے سربراہ نے پورے ملک کو نقصان پہنچایا، کبھی دنیا کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ کوئی صوبہ وفاق پر حملہ کرے، صوبے کی حکومت کے سربراہ کے ساتھ وفاق پر حملہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلین ٹری کے جھوٹے نعرے لگانے والوں نے درختوں کو جڑوں سے کاٹا اور آگ لگائی،آج پارلیمنٹ کو جواب دینا ہے کہ کیا ہمیں تخریب کی طرف جانا ہے یا تعمیر کی طرف، پاکستان کو بنانا ہے بگاڑنا ہے، کیا ہمیں تباہی کا راستۃ اختیار کرنا ہے یا پاکستان کو بنانے کا۔

شہباز شریف نے کہا میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے غیر آئینی جتھوں کو روکنے کے لیے اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کیے، لاہور میں پولیس کارروائیوں کے دوران شھید سپاہی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شھید سپای کے لیے ایوان دعاگو ہے، شھید سپای کے بچوں کو کون تسلی دے گا کہ ان کا باپ کب واپس آئے گا۔

Back to top button