الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کیلئےمتحرک،حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کیلئے متحرک ہوگیا،وفاق اور صوبوں کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خط میں مقامی حکومتوں کے ایکٹ میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق ترامیم ختم کرنے کیلئے دوبارہ کہا جائے گا۔اسلام آباد میں بلدیاتی سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا جائےگا۔
الیکشن کمیشن محرم الحرام کے فوری بعد پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی حکومتوں کا قیام چاہتا ہے۔