الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست دےدی

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست دےدی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ثمینہ خالد گھرکی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بن گئیں۔الیکشن کمیشن نے 13 مئی کو سپریم کورٹ کے حکم پر ثمینہ خالد گھرکی کی نشست معطل کی تھی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینےسے متعلق تاحال فیصلہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کےاکثریتی بینچ نےوضاحتی حکم جاری کرتےہوئے کہاتھا کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانےوالے پی ٹی آئی کےکامیاب امیدوار ہیں جب کہ الیکشن کمیشن فیصلےپر فوری عملدرآمد کرے۔

مخصوص نشستوں کےحوالے سے الیکشن کمیشن کی وضاحتی درخواست پر سپریم کورٹ نےتحریری آرڈر جاری کردیا۔کیس میں اکثریتی 8 ججز کےبینچ کا فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 41 ارکان سے متعلق وضاحت کےلیے سپریم کورٹ سےرجوع کیا تھا، الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش اور تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن کی وضاحتی درخواست عدالتی فیصلے پر عمل در آمد کےراستہ میں رکاوٹ ہے اور اس کی وضاحت کی درخواست درست نہیں۔

سپریم کورٹ کے وضاحتی حکم میں کہا گیاتھا کہ الیکشن کمیشن نے خود بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا، الیکشن کمیشن کی تسلیم شدہ پوزیشن ہے کہ تحریک انصاف رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے،اقلیتی ججز نے بھی تحریک انصاف کی قانونی پوزیشن کو تسلیم کیا۔

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی مزید وضاحت کےلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

Back to top button