الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کو ڈی لسٹ کردیا

الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس ڈی لسٹ کر دیا۔ بینچ کی دستیابی پر کیس کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے 3 مارچ کو کروائے گئے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 7 اعتراضات عائد کئے گئے تھے، الیکشن کمیشن کے مطابق  تحریک انصاف  نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، انتظامی ڈھانچہ ختم ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو آج کی سماعت کےلیے نوٹس جاری کر رکھے تھے۔

Back to top button