الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کا جواب دیدیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 24نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کا جواب دیدیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ عمران خان سائفر سمیت مختلف مقدمات کے باعث جیل میں ہیں ہمارا اس سے کوئی سروکار نہیں۔
تحریک انصاف کی طرف سے 24نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر موقف دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کی اس شکایت پر کہ ایک سیاسی جماعت کے طور پر اس کا دائرہ عمل تنگ اور اسے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے کہنا ہے کہ اس میں اس کا کوئی کردار نہیں، تحریک انصاف نے جب اپنے گمشدہ رہنماؤں کے جبری انٹرویو، بیانات اور پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیے جانے کے معاملے سے آگاہ کیا تو بھی الیکشن کمیشن نے اسی موقف کا اعادہ کیا کہ اس کا اس میں کوئی کردار نہیں۔
پی ٹی آئی کے اس موقف کے برعکس کہ عمران خان اس وقت ’ضمیر کے قیدی‘ کے طور پر جیل کاٹ رہے ہیں، کمیشن نے واضح کیا کہ سابق وزیر اعظم مختلف مقدمات بشمول سائفر کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے باعث جیل میں ہیں۔
واضح رہے کہ 6 نومبر کو پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے ای سی پی کو مراسلہ لکھا اور چارٹر آف ڈیمانڈ جمع کرایا۔ 22 نومبر کو الیکشن کمیشن نے ہر مطالبے پر ریمارکس دے کر اس کا جواب دیا۔
