الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید کردی

الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی سے متعلق الزامات کی تردید کردی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کسی عہدیدار نے نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کو ہدایات جاری  نہیں کیں۔کسی بھی ڈویژن میں نہ تو ڈی آر او،آر اور یا پریذائیڈنگ آفیسرہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈیکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتاہے ۔تاہم الیکشن کمیشن معاملے کی جلد از جلد انکوائری کروائے گا۔

Back to top button