الیکشن کمیشن نے ہمیں دیوار سے لگایا ہے : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نےہمیں دیوار سے لگایا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہےکہ امید ہے کہ اب الیکشن کمیشن ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات قبول کرلےگا۔انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی نے بہترین انٹرا پارٹی انتخابات کروائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےکہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن سے ایف اے آئی کو ریکارڈ دینے کےلیے کہاتو الیکشن کمیشن نے ریکارڈ کےحصول کےلیے عدالت سے رجوع کرنے کوکہا۔انہوں نے بتایاکہ ہم نے ریکارڈ کے حصول کےلیے ایف آئی اے کورٹ سے رجوع کیاہے، ایف آئی اے کیس سےمتعلق ہمارا سارا ریکارڈ لےکرگئی ہے۔اگر ریکارڈ مل گیا تو 22 اکتوبر کو یہ کیس یہ منطقی انجام تک پہنچ جائےگا۔
بیرسٹر گوہر نے کا مزید کہنا تھا کہ وزیر قانون نے میرےساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا،سپریم کورٹ نے نواز شریف کوکہا تھاکہ آپ پارٹی سربراہ نہیں رہیں گےتو اراکین آزاد ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی نہ رہوں، ان شاء اللہ یہ تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔
