الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تمام ٹیسٹ مکمل

محرم الحرام کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی رونمائی کی جائے گی اور عام انتخابات کے لیے 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔ ای وی ایم بیٹری کی مدد سے 2 دن تک فعال رہ سکتی ہے۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) منفی 10 تا 55 ڈگری سینٹی گریڈ پر کام کر سکتی ہے۔ ووٹ ڈالنے کے الیکٹرانک ریکارڈ کے ساتھ بیلٹ پیپر بھی ہو گا۔وفاقی وزیر شبلی فراز کی جانب سے ای وی ایم پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔
