امراض کی تشخیص کرنیوالے اے آئی ڈاکٹر کی تیاری

تصور کریں کہ آپ کسی طبی مرکز جاتے ہیں اور وہاں ایک ڈاکٹر کی بجائے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سافٹ وئیر آپ کا معائنہ کرے تو کیا ہوگا؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر مستقبل قریب میں آپ کا معائنہ ایک ‘اے آئی ڈاکٹر’ کرے گا۔
جی ہاں واقعی گوگل کی جانب سے اے آئی ڈاکٹر کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے جو امراض کی تشخیص میں مدد فراہم کرے گا۔چیٹ جی پی ٹی جیسے لارج لینگوئج ماڈلز کو طبی دنیا میں انقلاب لانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل ڈیپ مائنڈ کی جانب سے اس حوالے سے کام کیا جا رہا ہے۔
گوگل ڈیپ مائنڈ کی ٹیم نے ایک ایسا اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو کسی ڈاکٹر کی طرح امراض کی تشخیص کر سکے گا۔

Back to top button