امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیئٹل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق وائرس چین سے زیادہ دیگر ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
سیئٹل اینڈ کنگ کاؤنٹی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے صحت کے حکام ڈاکٹر جیف ڈیوخن نے اعلان کیا کہ واشنگٹن میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد میں سے 4 ضعیف تھے یا کسی دیگر صحت کے مسائل میں مبتلا تھے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس چین سے زیادہ اس کے باہر تیزی سے پھیل رہا ہے۔
جنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے جنوبی کوریا، اٹلی، ایران اور جاپان سب سے تشویش ناک ہیں۔
نئی تحقیق کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں کورونا وائرس کئی ہفتوں سے پھیل رہا تھا۔صحت کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس وائرس سے مزید متاثرین بھی ہوئے ہیں جن کی تصدیق نہیں کی گئی۔سیئٹل میں کینسر ریسرچ سینٹر کے بائیولوجسٹ ٹریوور بریڈفورڈ نے متعدد پراسرار کیسز کے سامنے آنے کے بعد دو وائرس نمونوں کا جینیاتی جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں پہلے ہی سے وبا پھیل رہی تھی جس کی تشخیص نہیں کی گئی تھی کیونکہ ابتدائی طور پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ صرف چین کا دورہ کرنے والے افراد پر کیا جارہا تھا۔
کوریا سینٹرز فور ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (کے سی ڈی سی) کے مطابق جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 600 کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ 3 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔دریں اثنا جنوبی کوریا کے صحت حکام کا کہنا تھا کہ مذہبی رہنما میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔ چرچ کے بانی لی مین ہی کو ان کے چرچ کے وبا کے پھیلنے کا مرکز بننے کے بعد ٹیسٹ کرنے کی جگہ لے کر جایا گیا۔انہوں نے اس سے قبل اس وبا کے پھیلنے پر معافی مانگی تھی مگر حکام کی جانب سے ٹیسٹ کرانے کی تجویز کو مسترد کردیا تھا تاہم مقامی گورنر کی جانب سے انہیں جبری طور پر ٹیسٹ کے لیے لے جانے کی دھمکی کے بعد وہ اس کے لیے راضی ہوئے تھے۔
چین کے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے آنے والے افراد کو 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ بریفنگ کے دوران صحافیوں سے شہری حکومت کے حکام ژو وی کا کہنا تھا کہ ‘یہ قانون تمام افراد پر بلا کسی قومی تفریق کے لازم ہوگا’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button