امریکا کا متحدہ عرب امارات کو 7 ارب ڈالر کے جدید ہتھیار دینے کا فیصلہ

امریکا نے متحدہ عرب امارات کو تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس اسلحہ ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔ اس پیکج میں تقریباً 5.6 ارب ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ میزائل سسٹمز اور 1.3 ارب ڈالر کے جدید جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا اس سے قبل بھی تین خلیجی ممالک کو مجموعی طور پر 16.5 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کر چکا ہے، جو خطے میں سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔
ایران کانشانہ بننےوالےامریکی ایف 35طیارے کی مشرق وسطیٰ میں ہنگامی لینڈنگ
یاد رہے کہ حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ اور محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا، جس میں ایران کی جانب سے حملوں اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات میں شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت بھی کی۔
