امریکا نے آبنائے ہرمز میں جنگی طیارے تعینات کردیے

 

 

 

امریکا نے آبنائے ہرمز کی حفاظت اور آمد و رفت بحال کرنے کےلیے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تعینات کردیے ہیں۔

امریکا نے آبنائے ہرمز کو بحال کرنے کےلیے ایک مرحلہ وار فوجی آپریشن شروع کردیا ہے جس کےتحت کم بلندی پر پرواز کرنےوالے اے-10 وار تھوگ طیارے اور اپاچی ہیلی کاپٹرز تعینات کیےگئے ہیں۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کےمطابق امریکی جنرل ڈین کین نے بتایاکہ امریکی طیارے ایران کے جنوبی ساحل کے قریب تیزرفتار کشتیوں اور ڈرونز کو نشانہ بنارہے ہیں۔ اس کارروائی کا مقصد ان بارودی سرنگوں،مسلح کشتیوں اور کروز میزائلوں کو ختم کرنا ہےجن کی وجہ سے مارچ کے آغاز سے آبنائے ہرمز بند ہے۔

برطانیہ نے امریکا کو فوجی اڈے دیے تو اسے جنگ میں شمولیت تصور کیا جائے گا: ایرانی وزیر خارجہ

امریکی حکام کےمطابق اگر یہ آپریشن کامیاب ہوتا ہےتو امریکی جنگی بحری جہاز خلیج میں تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرسکیں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر محفوظ بنانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں کیوں کہ ایران کے پاس ساحلی علاقوں میں بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں،ٹرکوں پر نصب کروز میزائل اور زیرزمین چھپائے گئے حملہ آور بحری وسائل موجود ہیں۔

 

 

Back to top button