امریکہ نےفوجی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا،ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا ماضی کی طرح دوبارہ فوجی آپشن آزمانے کی کوشش کرتا ہے تو ایران مکمل طور پر تیار ہے۔

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران دھمکیوں اور ڈکٹیشن کے بغیر مذاکرات کے لیے آمادہ ہے، تاہم ان کے بقول واشنگٹن منصفانہ اور سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار نظر نہیں آتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکا نے ایک بار پھر فوجی راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی تو ایران اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔

اس سے قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں فوجی کارروائی کا امکان بھی شامل ہے۔

Back to top button