امریکہ نے رفح آپریشن پر تحفظات کا اظہار کردیا

امریکہ نے اسرائیل پر واضح کیا ہے کہ امریکہ شہریوں کے تحفظ کےلیے قابل اعتماد منصوبے کی غیر موجودگی میں رفح میں کسی بھی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل پر ایک پھر واضح کیا ہے کہ امریکہ رفح میں ایک بڑے فوجی آپریشن کے حوالے سے فکر مند ہے کہ اس سے شہریوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ تباہ کن ہتھیاروں کے استعمال کے معاملے پر بات چیت کر رہی ہے، ان ہتھیاروں سے رفح جیسے گنجان آباد علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز کہا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے اسرائیل میں چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی سے فوجی پیش رفت اور دونوں فوجوں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
