امریکہ کا پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے خیرمقدم

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکہ مسلسل کہہ رہا ہے کہ ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کی مداخلت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، جیلینا پورٹر نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، مضبوط ، خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم ہے۔
اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی ویز داخلہ داخلہ، دفاع، خارجہ امور اور اطلاعات کے وزراء نے شرکت کی،گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے منٹس اور اعلامیہ بھی پیش کیا گیا۔
اجلاس میں قومی سلامتی کی صورتحال اورمتنازع خط پر بات چیت کی گئی جبکہ وزارت خارجہ کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ بھی دی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید بھی شریک ہوئے جہاں بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے بتایا کہ مبینہ دھمکی میز خط کی خفیہ اداروں نے تحقیقات کی جس میں غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

Back to top button