امریکی جریدے نے طالبان حکمت عملی کو القاعدہ اور داعش سے مشابہ قرار دے دیا

امریکی جریدے نے افغانستان میں طالبان رہنما شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی حکمت عملی کو القاعدہ اور داعش جیسی تنظیموں کے طریقۂ کار سے مشابہ قرار دیا ہے۔
امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد علاقائی اور عالمی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط برقرار ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تعلیم کو شدت پسندی کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ طالبان قیادت نے واضح کیا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول اس وقت تک نہیں کھولے جائیں گے جب تک نصاب کو ان کے نظریاتی معیار کے مطابق نہیں بنایا جاتا۔
رپورٹ کے مطابق طالبان کی نظریاتی تربیت پر مبنی حکمت عملی جنوبی اور وسطی ایشیا کے خطے میں عدم استحکام کا سبب بن سکتی ہے۔
