امریکی طیارے کی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری

حکام کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی بی 52 طیارے نے بمباری کی ہے۔ جمعے کو ہرات کے مضافات میں بمباری کی گئی۔ایئر پورٹ کے قریبی علاقوں میں بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ سے پروازیں بھی معطل ہیں۔
- صوبائی کونسل کے رکن حبیب الرحمان پدرام نے بتایا کہ ’بدقسمتی سے جاری لڑائی کی وجہ سے ہرات کے لیے تمام پروازیں معطل ہیں اور ہمیں جو معلومات ملی ہیں اس کے مطابق کل ’جمعہ‘ کو ہرات میں لڑائی کے دوران ایک بی 52 طیارے کا استعمال کیا گیا۔‘
