امریکی فوج کی کابل ائیر پورٹ پر فائرنگ ، 5 افراد ہلاک

کابل ائیر پورٹ پر مسافروں کی تعداد بڑھنے اور ان کو منتشر کرنے کے لیے امریکی فوج نے فائرنگ کر دی ، روسی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کی فائرنگ سے پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع بھی ہے ۔
امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لوگوں کا ہجوم بے قابو ہو رہا تھا اور وہ رن وے پر بھاگ رہے تھے جبکہ ملٹری پروازوں میں افغان عوام کو چڑھنے سے روکنے کیلئے فائرنگ کرنی پڑی ،ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ہوائی اڈہ اب عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ملٹری پروازیں سفارتی عملے اور غیر ملکی اسٹاف کیلئے ہیں دوسری جانب طالبان کے قبضے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ہر کوئی افغانستان سے نکلنے اور جہاز پر چڑھنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا رہا۔
ائیر پورٹ پر شدید رش اور افراتفری کے عالم کو دیکھ کر کابل سے کمرشل پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ، انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ایئر پورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
