امیتابھ بچن کی کورونا رپورٹ منفی آنے کی تردید

بالی ووڈ کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی تردید کر دی۔ گردشی خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ بالی ووڈ کے نامور اداکار اور کورونا وائرس کا شکار امیتابھ بچن کی کورونا رپورٹ منفی آگیا ہے یعنی وہ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ لیکن اب امیتابھ بچن نے خود اس خبر کی تردید کر دی ہے جس میں ان کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس خبر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ خبر غلط، غیر ذمہ دارانہ، جعلی اور ناقابل برداشت جھوٹ ہے۔
خیال رہے کہ 11 جولائی کو امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ان کی جانب سے کرونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں فوری ممبئی کے ایک اسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
.. this news is incorrect , irresponsible , fake and an incorrigible LIE !! https://t.co/uI2xIjMsUU
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) July 23, 2020
امیتابھ بچن کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی تھی۔ جب کہ اداکار نے ایسے تمام افراد سے جو گزشتہ 10 روز کے دوران ان کے قریب رہے، ان سے اپنا کرونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی تھی۔ اس کے علاوہ بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کے بعد ان کے صاحبزادے نے بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی گئی تھی جبکہ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کرونا ٹیسٹ منفی جب کہ ان کی بہواور ابھیشک کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشک کی بیٹی ارادھیہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے۔ دونوں کو گھر ہی میں 14 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے اور قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی کا ایک بار پھر سے کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گھر بچن فیملی کے افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد ان کے گھر کو بھی سیل کر دیا گیا تھا جس کے بعد لوگوں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ وہاں آنے سے گریز کریں۔
