امیرالبحر کا پی اے ایف ایئروارکالج کادورہ،کارکردگی کی تعریف

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا پی اے ایف ائیر وار کالج  انسٹی ٹیوٹ فیصل کا دورہ،کارکردگی کی تعریف کی۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا آمد پر صدر ائیروار کالج ائیر وائس مارشل عامر شہزاد نے استقبال کیا ۔نیول چیف نے اعلی تعلیمی معیار کے حصول میں ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔امیر البحر  نے فیکلٹی کو اعلیٰ تعلیمی معیار کی فراہمی پر مبارکباد پیش کی ۔

 امیر البحر  نے فضائی جنگ کے جدید دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مستقبل کی قیادت کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا ۔

پاک بحریہ نے سربراہ کا دفاع وطن کیلئے مسلح افواج کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا ۔

Back to top button