انتخابات سے متعلق شکایات کیلئے واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن متعارف کرادی ہے۔
ملک بھر میں 128 ملین سے زائد ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جبکہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد بھی حصہ لے رہی ہے۔
ایکشن کمیشن کے مطابق شہری پولنگ سے متعلق شکایت کے لیے واٹس ایپ نمبر 5050610-0327 کا استعمال کرسکتے ہیں جبکہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد ویڈیو کے ذریعے اپنی شکایات پیش کر سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں ای سی پی نے آئندہ عام انتخابات سے متعلق ووٹرز کی شکایات کے ازالے کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کمپلینٹ سینٹر (ای ایم سی سی ) قائم کیا ہے۔
