انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے
وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کاکہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیاں سے گریز کرنا چاہیے۔
نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیرملکی میڈیا کے نمائندے پہلے ہی پاکستان میں ہیں۔مبصرین اور غیرملکی صحافیوں کو 49ویزے جاری کئے گئے ہیں۔انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیاں سے گریز کرنا چاہیے۔نئی دہلی ہائی کمیشن میں 24درخواستیں ویزا کیلئے زیرغور ہیں۔برطانیہ سے 25مبصرین کی درخواستیں پراسیس میں ہیں۔روس سے 8،کینیڈا،جاپان سے بھی مبصرین کی درخواستیں زیرغور ہیں۔6ہزار سے زائد مبصرین ،صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کرچکے۔
مرتضیٰ سولنگی کا مزیدکہنا تھا کہ عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کراچی،لاہور،اسلام آباد کیلئے مبصرین کو اجازت نامے جاری کئے۔