انتخابات3ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی قرارداد سینٹ میں جمع

سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر ایوان بالا میں عام انتخابات تین ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی۔

آزاد پارلیمانی گروپ کے سنیٹر ہدایت اللہ نے قرارداد جمع کرائی۔

قرارداد میں ملک بھر میں حالیہ دہشت گردی اور پرتشدد حملوں کا بھی ذکر کیاگیا۔کے پی کے اور وزیرستان میں امیدواروں پر حملے ہوئے جس الیکشن مہم کے دوران قابل تشویش ہیں۔

عوام کی جان ومال کی ذمہ داری ریاست کی ذمہ داری ہے،ہر جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے لیول پلینگ فلیڈ ملنی چاہئے۔

Back to top button