انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،راناثنااللہ الیکشن کمیشن طلب

الیکشن کمیشن نے  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

ڈی آر او کی جانب سے  رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ رانا ثنا نے پی پی 116 میں رانا شہریار کی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

نوٹس میں حکم دیا گیا کہ رانا ثنااللہ کل ڈی آر او کے سامنے پیش ہوں۔

اس سے قبل این اے 96 فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو بھی 24 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

Back to top button