انسٹا اسٹوریز پر رد عمل کےلیے اسٹیکرز کی آزمائش

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اسٹوریز پر ردعمل کے اظہار کےلیے اسٹیکرز کی آزمائش کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
انسٹاگرام فی الحال اسٹوری پر ردعمل دینے کےلیے صارف کو 8 ایموجیز پیش کرتا ہے تاہم جلد ہی صارفین کےلیے انسٹاگرام اسٹوریز پر رد عمل کے اظہار کےلیے مزید اسٹیکرز متعارف کروا دیے جائیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل کے اظہار کےلیے مختلف فیچرز متعارف کروائے جائیں گے جن میں کسی ایک کا انتخاب کرتے ہوئے صارف کسی بھی صارف کی انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل کا اظہار کرپائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انسٹالیک ٹوئٹر ہینڈلر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز پر رد عمل کے اظہار کے مختلف اسٹیکرز کی آزمائش کر رہا ہے۔ ویڈیو میں انسٹاگرام اسٹوریز کےلیے 4 مختلف کیٹگریز کے اسٹیکرز (ہیپی، لوو، فنی اور سیڈ) دیکھے جا سکتے ہیں، اور ہر کیٹگری میں مزید 5 اسٹیکرز شامل ہیں۔
تاہم اب تک یہ واضح نہ نہیں ہو سکا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز کےلیے یہ اسٹیکرز کب متعارف کروائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button