انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، 220 روپے تک گر گیا

اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے بعد ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کم ہو کر 220 روپے تک گر گیا ہے، گزشتہ روز ڈالر 2 روپے کم ہوکر 221.94 روپے پر بند ہوا تھا۔
جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر روپیہ ڈالر کے سامنے اوپر جاتا نظر آرہا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں پہلے ایک روپے 44 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر 220.50 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر اب تک ایک روپے 94 پیسے سستا ہوکر 220 روپے کا ہو گیا ہے، انٹربینک میں 22 ستمبر سے ڈالر اب تک 19.71 روپے سستا ہوا ہے۔
