انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے سکواڈ کا اعلان کر دیا

تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فرحان یوسف بدستور پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کریں گے۔ قومی انڈر 19 اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں محمد حذیفہ کی جگہ عمر زیب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم میں کپتان فرحان یوسف اور نائب کپتان عثمان خان کے علاوہ عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان اور عمر زیب شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 70 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

Back to top button