انڈونیشین شہری کی شادی کے بعد بیوی مرد نکل آئی

انڈونیشیا میں ایک شخص اس وقت حیران پریشان رہ گیا جب اسے 12 روز بعد یہ پتا چلا کہ اس کی بیوی دراصل ایک مرد ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ اے کے نامی شخص پر شادی کے 12 روز بعد حقیقت کھلی کہ اس کی بیوی ادندا کنزا عورت کے بجائے مرد ہے جو اسے پیسے کی خاطر دھوکا دینے کی کوشش کررہی ہے۔

اے کے کے مطابق ادندا سے ان کی ملاقات ایک سال قبل انسٹاگرام پر ہوئی تھی جس کے بعد سے ہی دونوں  ڈیٹنگ کرنے لگے۔ادندا ہر ملاقات میں نقاب سے چہرے کو ڈھانپے ہوتی تھی جس کو انہوں نے  ان کا مذہب سے لگاؤ تصور کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سال بعد دونوں نے شادی کرلی تاہم شادی کی تقریب میں دلہن کی فیملی سے کوئی بھی شخص شریک نہیں ہوا جس پر ادندا نے اے کے کو بتایا کہ ان کی فیملی میں کوئی نہیں ہے، وہ اکیلی ہیں لیکن شادی کے بعد اہلیہ کی دوری نے اے کو شک میں مبتلا کردیا۔12 دن بعد اے کے اپنی دلہن کی حقیقت کی کھوج لگانے میں کامیاب ہوگیا اور یہ جان کر حیران رہ گیا کہ اس کے والدین ابھی تک زندہ ہیں۔

Back to top button