انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع
وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اب اسے 31 اکتوبر تک بڑھا دیا گیاہے۔
آئی ایم ایف کا ٹیکسٹائل اور زراعت پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ
اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ ٹیکس ریٹرنز جمع کرانےکی اصل تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی تھی۔