انگلش سپنر ریحان احمد کپتان بین سٹوکس کے شکر گزار کیوں ہیں

انگلینڈ کے لیگ سپنر ریحان احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے تعاون کرنے والے کپتان بین سٹوکس کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، ریحان احمد نے بی بی سی سپورٹ سے بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ بین سٹوکس نے ساتھی کرکٹر شعیب بشیر اور اُن کے ساتھ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بھرپور تعاون کیا ہے۔ریحان احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ’مجھے یاد ہے کہ ابوظبی میں جمعے کے دن ٹیم کی ٹریننگ تھی۔ اُس دن میں نے اور شعیب بشیر نے نماز پڑھنی تھی۔ میں نے اپنے ٹیم منیجر وین بینٹلے کو میسج کیا کہ کیا ہم نماز کی وجہ سے آج ٹریننگ چھوڑ سکتے ہیں؟ نوجوان سپنر نے مزید کہا کہ ’سٹوکس نے مجھے فوری طور پر میسج کیا کہ اگر ایسی کسی بھی بات کی ضرورت ہو تو ہمیشہ میرے پاس آیا کرو۔ میں اس بات کو پوری طرح سمجھتا ہوں اور وہ اپنی اس بات پر قائم رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں جب بھی عبادت کرتا ہوں، وہ (سٹوکس) مجھے بہت عزت دیتے ہیں۔ اس دورے پر سب لوگ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔اس کے علاوہ ریحان احمد نے بین سٹوکس اور انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برینڈن مکلم کی جانب سے ٹیم میں دلیرانہ ماحول کو پیدا کرنے پر بھی بات کی۔

Back to top button