انگلش کائونٹی میں پاک بھارت جوڑی کی دھوم

انگلش کرکٹ کائونٹی میں پاکستانی بلے باز محمد رضوان اور بھارتی بیٹسمین چتیشور پجارا کی جوڑی نے دھوم مچا دی۔

دونوں سٹار کھلاڑیوں کی سسیکس کی جانب سے بیٹنگ توجہ کا مرکز بن گئی، دونوں کرکٹرز سسیکس کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

ڈرہم کے خلاف میچ کے دوسرے روز آخری سیشن میں محمد رضوان نے سنچری میکر بھارتی بلے باز چتیشور پجارا کو جوائن کیا تو اس دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دلچسپ تبصرے بھی کیے، کھیل ختم ہونے تک چتیشور پجارا 128 جبکہ محمد رضوان 5 پر ناٹ آؤٹ تھے۔

Back to top button