اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کیلئے مصباح الحق کپتان مقرر
پاکستان ویٹرینز کرکٹ ایسوسی ایشن نے کراچی میں ہونے والے اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کیلئے سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ فواد اعجاز خان کے مطابق 19 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں تجربہ کار سابق کپتان مصباح الحق پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ٹیسٹ کرکٹر اور جارح مزاج آلراؤنڈر عبدالرزاق کو مصباح الحق کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔ایونٹ کیلئے اعلان کردہ پاکستان ٹیم کی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی، حسن رضا اور محمد سمیع بھی شامل ہیں۔فواد اعجاز نے مزید بتایا کہ سابق فاسٹ بولر جلال الدین کو اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا کوچ جبکہ اعظم خان کو منیجر مقرر کیا گیا ہے۔
ایونٹ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 19 ستمبر کو امریکا کیخلاف میچ کے ساتھ کرے گا۔