اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 7 روپے سستا

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 7 روپے سستا ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 323 روپے پر بند ہوا تھا۔

آج اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 7 روپے سستا ہو کر 316 روپے کا ہو گیا ہے۔

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا تھا بلیک مارکیٹ کے کارندے ہمارے کلائنٹس کو راستے میں روک کر ہم سے زیادہ ریٹ آفر کرتے تھے جس کی وجہ سے ہماری سپلائی متاثر ہوئی۔

Back to top button