او آئی سی کانفرنس کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا

او آئی سی کانفرنس کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق ترانے کو معروف گلوکار علی ظفر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے. وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا او آئی سی کانفرنس کے ترانے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ ترانہ جمیل الدین عالی کے گیت کا ری میک ہے، جس کی تھیم ہے، ‘اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو. وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ترانے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی سے کام لیا گیا ہے.
The song is a tribute to Pakistan’s strong commitment and affiliation with @OIC_OCI and the Muslim Ummah. pic.twitter.com/FWogEpsoRV
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) March 19, 2022
یاد رہے کہ معروف شاعر اور نغمہ نگار جمیل الدین عالی کی جانب سے پاکستان میں 1974ء میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر یہ ترانہ تخلیق کیا تھا. جمیل الدین عالی کے اس ترانے کو بھرپور سراہا گیا تھا اورعوام میں اسے بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی.
