آئمہ بیگ اور فرحان سعید کا پنجابی گانا ’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ ریلیز

گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا پنجابی رومانوی گانا ’ نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ عید الاضحٰی کے تیسرے دن ریلیز کردیا گیا۔

موسیقار بلال سعید کے گانے کی شاعری بھی خود انہوں نے ہی لکھی ہے جب کہ گانے کی ہدایات عدنان قاضی نے دی ہیں۔

’نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ کے بول پر پاکستان میں پہلے بھی متعدد پنجابی گانے اور صوفی کلام ریلیز کیے جا چکے ہیں، تاہم ہر گانے اور کلام کی شاعری منفرد رہی ہے۔

بلال سعید کی ’نہ چھیڑ ملنگاں ںوں‘ شاعری بھی دوسرے گانوں سے مختلف ہے اور ان کے گانے میں جہاں فرحان سعید آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں دونوں نے اسکرین پر رومانس کرکے شائقین کو محظوظ بھی کیا۔

جہاں گانے کی شاعری کو پسند کیا جا رہا ہے، وہیں گلوکاروں کی آواز سمیت ان کے رومانس کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

Back to top button