’ آئندہ سال اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے‘
وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے آئندہ سال اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ملک کی معاشی رفتار سے اپوزيشن بوکھلا گئی ہے، وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اگلے سال اقتصادی ترقی کی شرح 5 فیصد رہے گی اور 2023 تک شرح نمو 6 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے، الزامات لگانے والے نے اپنے دور میں ملکی معیشت تباہ کی۔