آئی جی کی پیشی پر سپریم کورٹ میں تعینات 4 اہلکارمعطل

آئی جی اسلام آباد کی سپریم کورٹ پیشی پولیس اہلکاروں پر بھاری پڑگئی۔4اہلکارمعطل کردیئے۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے پولیس اہلکاروں کو لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
آئی جی اسلام آباد کی ہفتے کے روز سپریم کورٹ آمد پر صحافیوں کو موبائل سے ان کی ویڈیو بنانے سے نہ روکنے کے سبب اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔یہ چار پولیس اہلکار سپریم کورٹ کے وکلاء گیٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز بیرسٹر گوہر خان کے گھر پولیس چھاپے کے بعد سپریم کورٹ کی طلبی پر آئی جی پیش ہوئے تھے۔
