آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور عالم اسلام میں مملکت کی منفرد حیثیت کو سراہتا ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن و استحکام کو درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرنے کے لیے مشترکہ وژن اور حمکت عملی کی جانب عالمی برادری کو لانا ایک تاریخی پیش رفت ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال اورر علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار اور بارڈر مینجمنٹ میں اس کی خصوصی کوششیں کو سراہا، وزیر خارجہ نے او آئی سی کے اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا، سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی شراکت داری میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعائدہ کیا۔

Back to top button