آرمی چیف کی امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امریکا میں اہم حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن، سیکرٹری دفاع جنرل لائیڈ جے آسٹن کے علاوہ نائب امریکی وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ اور نائب قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر سے بھی ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سے بھی ملاقات ہوئی۔ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی اور عالمی و علاقائی سلامتی کے باہمی امور پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ ملاقاتوں میں جاری بین الاقوامی تنازعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔