آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کا قومی ٹٰیم کے اعزاز میں عشائیہ

آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چودھری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیم آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور کھیلوں کے سفیر کے طور پر یہ بہترین مثال قائم کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے اس موقع پر ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا، کپتان شان مسعود نے بھی اس موقع پر ٹیم کو مدعو کرنے پر زاہد حفیظ چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔

شان مسعود نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس دورے میں اچھی کارکردگی کے ساتھ ساتھ مثالی رویے کا مظاہرہ کرے گی۔

Back to top button