آصف زرداری ، بلاول بھٹو حکومت سازی کیلئے لاہور پہنچ گئے
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے مخلوط حکومت بنانے کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کریں گے۔پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما آئندہ حکومت سازی کے لیے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت بنانے کے لیے دیگر جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو دیا تھا۔