آوازکی لہروں سے گردوں کی پتھریوں کا کامیاب تجربہ

آوازکی لہروں سے گردوں کی پتھریوں کو توڑنے کا کامیاب تجربہ کی گیا ہے، بلند فریکوئنسی کی الٹراساؤنڈ امواج، لیتھوٹرپسی کے مقابلے میں قدرے تیزی اور کم تکلیف سے پتھریوں کوچکنا چور کرنا ممکن ہے۔
چھوٹے حیطے (لو ایمپلی ٹیوڈ) اورابتدائی تجربات بہت اُمید افزا ثابت ہوتے ہیں، اس طرح ٹوٹی ہوئی پتھریاں کسی تکلیف کے بغیر پیشاب سے خارج ہوجاتی ہیں۔
پتھریاں کرسٹل (بلور) ساخت کی ہوتی ہیں جو کئی اقسام میں پائی جاتی ہیں، تاہم بڑی پتھریاں شدید تکلیف پیدا کرتی ہیں، اگر یہ مثانے تک جانے والی باریک نالی میں پھنس جائیں تو مریض درد سے بے حال ہوجاتا ہے۔
لگ بھگ ایک گھنٹے تک صوتی امواج گردوں کے باہر سے اندر کی جانب بھیجی جاتی ہیں اور مریض کو بے ہوشی یا غنودگی میں رکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد ٹکڑے ہونے والے پتھر پیشاب کے راستے خارج ہوجاتے ہیں۔

Back to top button