آپ پنجاب میں جہاں مرضی کام کریں کوئی نہیں روکے گا

اسلام آباد کے ’گولڈن مین‘ احسان کاظمی نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی، گولڈن مین احسان کاظمی نے حمزہ شہباز کو اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے ’گولڈن مین‘ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اور کہا کہ آپ پنجاب میں جہاں چاہیں کام کریں، کوئی نہیں روکے گا۔
حمزہ شہباز سے ملاقات کے دوران محمد احسان کاظمی کا کہنا تھا کہ بہن بھائیوں کی خاطر ’گولڈن مین‘ بن کر روزی کماتا ہوں، کپڑوں اور چہرے پر سنہرے رنگ کا پینٹ خود کرتا ہوں۔
اس دوران محمد احسان کاظمی کا کہنا تھا کہ آپ نے دعوت پر بلایا جس پر شکر گزار ہوں۔ گولڈن مین کی خواہش پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس کی شرٹ پر آٹوگراف بھی دیا۔
