اٹک میں ٹریفک کا المناک حادثہ،4افراد جاں بحق،5شدید زخمی

اٹک میں ٹریفک کے المناک حادثے میں 4افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5زخمی ہوئے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہے، نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار کی باڈی کاٹ کر نعشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔
