اپر کوہستان:بس میں دھماکہ ، غیرملکیوں سمیت 10 مسافر جاں بحق

اپرکوہستان :برسین لیبر کیمپ سے داسو جانے والی بس میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے 10مسافر جاں بحق جبکہ 39زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی تعمیراتی کارکنوں کی بس لیبر کو اپنے اپنے مقام پر منتقل کرنے جارہی تھی کہ اچانک گاڑی میں زور دار دھماکہ ہوا ۔
ڈپٹی کمشنراپرکوہستان محمد عارف کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4غیر ملکی ،2ایف سی اہلکار ، ایک ڈرائیور اور ایک مزدور شامل ہیں۔ نعشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ صوبائی حکومت ایئر ایمبولینس بھی طلب کرلی گئی ہے۔دوسری جانب سکیورٹی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے دھماکہ پر پہنچ گیا ہے اور دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Back to top button