اپنے دفاع کیلئے جو ضروری ہوا کریں گے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم اپنے دفاع کے لیے جو ضروری ہوا کریں گے، اسرائیل اپنے دفاع کا فیصلہ خود کرے گا، بینجمن نیتن یاہو نے جرمن اور برطانوی وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے۔ اسرائیل ہر وہ اقدام کرے گا جو اسے اپنے دفاع کے لیے ٹھیک لگے گا۔ ایران کے حملوں کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے اسرائیل سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔برطانوی وزیرخارجہ جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر لی ہے۔
