اپوزیشن احتجاج، قومی اسمبلی میں FATF سے متعلق دو بل منظور

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی بینچز کی جانب سے سخت شور شرابے کے باوجود حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف سے متعلق 2 بلز ایوان سے منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی۔
اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر خارجہ کی گزشتہ روز کی طویل تقریر کے جواب میں خواجہ آصف نے تقریر کی اور شاہ محمود قریشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سخت ریمارکس دیے۔ان کی تقریر کے بعد متعدد مرتبہ شاہ محمود قریشی نے ذاتی وضاحت دینے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن نے کل موقع نہ ملنے کی وجہ سے انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا اس دوران ایوان میں سخت شور شرابہ دیکھنے میں آیا اور ایوان کی کارروائی 3 مرتبہ ملتوی ہوئی۔ اسی دوران وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 ایوان میں پیش کیا، اس دوران اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا۔ اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ اپوزیشن کی جانب سے ایک ٹکے کے 2 نیازی گو نیازی گو نیازی کے نعرے کے نعرے لگائے گئے۔
بعدازاں اسی شور شرابے کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق 2 بل انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020 اور اقوامِ متحدہ (سیکیورٹی کونسل) (ترمیمی) بل 2020 پر ووٹنگ کروائی.اسپیکر نے نعرے بازی اور شورشرابے کے باوجود انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 کی مرحلہ وار منظوری جاری رکھی۔ قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے احتجاج کے دوران ہی انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ 1948 میں ترمیم کا بل بھی منظور کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button