اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو رہا کر دیا گیا

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کر دیا گیا۔
حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کیا گیا، حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال سے رہا کیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ رہائی کے بعد سب سے پہلے اپنےکارکنان سے ملنے جیل جاؤں گا، میرے چار کارکنان جیل میں ہیں ان سے ملاقات کروں گا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button